اسحاق ڈار

پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن، ہم آپ کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ ڈپٹی وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کے راہ پر گامزن ہے، جہاں حقوق ہوتے ہیں وہیں فرائض بھی ہوتے ہیں، ہم آپ کے حقوق کا تحفظ کریں گے آپ بھی اپنا فرض ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیرون ملک مختلف ممالک میں موجود مسلم لیگ ن کے چیپٹرز کے صدور سے آن لائین میٹنگ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عدالتی فیصلہ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، سادہ اکثریت موجود ہے اور ان شاءاللہ، حکومت اتحادیوں کیساتھ چلتی رہے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جہاں حقوق ہوتے ہیں، وہیں فرائض بھی ہوتے ہیں، ہم آپکے حقوق کا تحفظ کریں گے آپ بھی اپنا فرض ادا کریں۔ انہوں نے تحریک انصاف کی بیرون ملک سرگرمیوں پر سخت غصہ کا اظہار کیا اور اپنے تمام اوورسیز صدور کو کہا کہ آپ ان کے جھوٹے پراپیگینڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے بارے جہاں جہاں موجود ہیں، ان ممالک میں بات کریں اور ان کو بتائیں کہ تحریک انصاف نے اپنے تین سالوں میں پاکستان کی معشیت کو کس قدر نقصان پہنچایا اور سیاسی اقدار کو پامال کیا، نوجوان نسل کو بدتہذیب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے