اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی میاں علمدار قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن اسمبلی میاں علمدار قریشی نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میاں علمدار قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میاں علمدار قریشی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پارٹی کی بڑی کامیابی ہے کہ پی ٹی آئی کا اسمبلی رکن ہماری جماعت میں شامل ہوگیا ہے۔
Short Link
Copied