بارش

پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 27 روز میں 245 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان بھر میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث 27 روز میں 245 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 27 دنوں میں پنجاب میں 92، خیبرپختونخوا میں 74، سندھ میں 47 اور بلوچستان میں 22 افراد جان کی بازی ہارے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کشمیر میں 6 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں صرف دو گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 1002 مکانات مکمل اور 3475 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے