پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی

محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں زندگی معمول پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سڑکیں کھلی ہیں، موبائل سروس اور انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر مثبت رجحانات دکھا رہی ہے، ہم گزشتہ تین دنوں میں ہونے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام اقدامات شہریوں کو مظاہرین سے بچانے کیلئے ضروری تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے