پاکستان اگلے 6 ماہ تک دیوالیہ ہونے سے بچ جائے گا۔ بلوم برگ

بلوم برگ

نیویارک (پاک صحافت) بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اگلے 6 ماہ تک دیوالیہ ہونے سے بچ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارے بلوم برگ کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اگلے 6 ماہ تک دیوالیہ ہونے سے بچ جائے گا۔ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.6 بلین ڈالرز موجود ہیں، آئندہ 5 ماہ کی ضروریات کیلئے یہ رقم کافی ہے، پاکستان کی مشکلات ختم نہیں ہوئیں۔

بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو جون کے آخر تک آئی ایم ایف کی رقم فائدہ دے گی، بیرونی امداد سے یہ رقم مزید بڑھ جائے گی، آئی ایم ایف پاکستان کی امداد روک سکتا ہے، آئی ایم ایف سیلاب کے باعث پاکستان کی امداد نہیں روک سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے