پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے خودکش دھماکے کے المناک واقعے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 چینی باشندے ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متاثر ہونے والے چینی باشندوں کے اہلِ خانہ، چینی قیادت اور عوام سے دلی اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دعاگو ہوں کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہو سکتے، یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصر کو شناخت کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، ہم ان کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں بانیٔ پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے