اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 9 ویں انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا انعقاد برسلز میں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے 2019 کے سٹریٹجک پلان کے تحت انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور یورپی یونین نے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف لڑنے کا عزم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائیلاگ کے دوران خطے سمیت عالمی صورتحال پر بات چیت ہوئی، ڈائیلاگ میں مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے فروغ امن کے لیے عالمی یکجتی کی اہمیت پر بات کی، ڈائیلاگ کے دوران شدت پسندی کی بھی سخت مخالفت کی اور اسے امن میں رکاوٹ قرار دیا۔
Short Link
Copied