پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

پاک چین

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحق ڈار اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں فریقوں نے باہمی فائدے کے لیے قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعاون پر مبنی شراکت داری کی بھی توثیق کی اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے د وران دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پر تعاقن کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے