شہباز شریف

پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، 75 سال پرمحیط دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتمادا ور احترام پر استوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کی نظیر ملنا مشکل ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا غیرمشروط ساتھ دیا۔ دورہ چین دونوں ملکوں کی دوستی کی ایک اور اونچی سمت اور سی پیک کو نئے دور میں داخل ہونے راہ متعین کرے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چین دنیا کی آج دوسری بڑی معاشی اور عسکری طاقت ہے، صدر شی جن پنگ کی سوچ اور فکر کی بنیاد پر جنگوں کے خاتمے کی بھرپور کوشش اور امن، ترقی اور خوشحالی کو دوام بخشنے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے گزشتہ دور حکومت میں چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی اور تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوا، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان میں 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اہتمام کیا گیا، سی پیک کے منصوبوں کے آغاز سے پاکستان میں بجلی کے اندھیرے دور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سی پیک دو قوموں کیلئے اُمید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی پیک محض …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے