اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ممالک میں دفاع اور تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون جارہی گا، دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہے، دفاع کے مختلف مشترکہ شعبوں میں تعاون جاری ہے۔
ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے انتقال پر افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریب دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔