شہباز شریف

پاکستان اور تاجکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مل کر کام کرینگے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دوشنبے میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، ہم تاجکستان کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان میں ہر طرف ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک گھر سے دوسرے گھر میں آئے ہیں، وفود کی سطح پر تعمیری اور مفید بات ہوئی اور ہم چین، تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، چاہتے ہیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، سرکاری پاسپورٹ کو ویزا سے مستثنی کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کیے، تاجکستان کیساتھ سمجھوتوں پر دستخط سے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے