کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کرکے ملک کو درپیش چیلنجز پر آسانی سے قابو پاسکتا ہے۔ اسی بنیاد پر پاکستان نے ایران کے ساتھ ایک اور نئی سرحدی راہداری کا افتتاح کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ ایک اور سرحدی راہداری کھول دی ہے۔ نئی راہداری نوکنڈی کے علاقے راجے میں کھولی گئی ہے، نئی راہداری کا افتتاح ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد نے کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ کا کہنا ہے کہ نیو راجے گیٹ سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس راہداری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ تاجر برادری اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔
Short Link
Copied