آذربائیجان

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے پاکستان کا دورے پر اعلامیہ جاری کردیا۔ اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق الہام علیوف نے 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، آذربائیجان کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر نے قومی یادگار پر پھول رکھے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے صدر نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتیں کیں، فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم اور الہام علیوف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان قریبی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی سربراہی اجلاس کو ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا، دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے