آذربائیجان

پاکستان اور آذربائیجان کا دو ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو 100 ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر 2 ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں نے 15 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس اور ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر محیط ہیں، یہ معاہدے اور یادداشتیں اس سال نومبر میں وزیراعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے دوران طے کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے