پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دفتر خارجہ میں دو طرفہ سیاسی، مشاورتی میکانزم کے تحت تمام امورپر تبادلہ خیال کیا جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کا اعلی سطح وفد سیکریٹری خارجہ ارونی وجے وردھنے کی قیادت میں پاکستان پہنچا ہے جو اس وقت مزاکرات میں شریک ہے۔ سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی پاکستانی وفد کی قیادت کررہےہیں جس میں ڈی جی ساوتھ ایشیا الیاس نظامی اور دیگر حکام شریک ہیں۔

مذاکرات میں خطے کی صورت حال پرمشاورت کی جا رہی ہے۔ مذاکرات میں دوطرفہ معاشی، سیاسی اوراسٹریٹیجک تعلقات سمیت آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت باہمی تجارت میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے