راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات دیرینہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ امریکی وفد کا متاثرہ خاندانوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ امریکی وفد نے مصیبت کی گھڑی میں عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفد نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
Short Link
Copied