پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لئے بھرپور کوشش جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اقومِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنئیس کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کام میں خاص طور پر امن قائم کرنے، انسانی ہمدردی کی کارروائیوں، ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کے شعبوں میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے 2030 اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پاکستان کی پیشرفت کی حمایت میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے