لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے بغیر مکمل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لیے خدمات پر اقلیتی برادری کو سلام پیش کرتا ہوں، میرے لیے سب برابر ہیں۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہورہا ہے، پاکستان ایک گلدستہ ہے اور ہم اس کو مل کر سجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دیں، اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے دوران خطاب مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔
Short Link
Copied