پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم اورنگزیب نے جعفر ایکسپریس حملے میں شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے افسوسناک حملے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک اور مثال ہے، جس کا پاکستان میں مکمل طور پر خاتمہ کرنا ضروری ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف ایک ہونا ہوگا۔ دہشت گرد کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہوتا، وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیا، پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، نوازشریف نے اے پی ایس واقعے کے بعد دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ سینئر وزیر پنجاب نے کہا پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، جعفرایکسپریس حملے میں شہادتیں بھی ہوئیں، اعلامیہ پرصرف ایک کے دستخط نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جماعت اس قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کہ وہاں سے حکم آئے گا، دہشتگردی کے خلاف آج پھر ماضی جیسے جذبے ا ور اتحادکی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اے پی ایس کے سانحے کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے تھے اور آج بھی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ مریم اورنگزیب نے جعفر ایکسپریس حملے میں شہادتوں کا ذکر کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے