پاک آرمی

پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان آرمی کی ٹیم نے ایکسرسائز کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقیں 4 سے 13 اکتوبر تک برطانیہ، ویلز میں جاری رہیں، رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پٹرول کے 65 برس بھی مکمل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشقوں میں 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستانی ٹیم نے 48 گھنٹے میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے دستوں کو کٹھن اور دشوار گزار ماحول میں جنگی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا، پاک فوج کی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل جیتا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

بہتر طرزِ حکمرانی سے ہی عوامی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بہتر طرزِ حکمرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے