محمد اورنگزیب

پاکستانی معیشت میں مائیکرو اکنامک استحکام آرہا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مائیکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے۔ اس کا ثبوت روپے کی قدر میں بہتری اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔ نئے قرض پروگرام سے مائیکرو اکنامک استحکام کو دیرپا بنانے میں مدد ملے گی۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر کے فلو، ٹیکس نظام یا پاور سیکٹر جہاں بھی لیکجز ہیں، دراصل وہ کرپشن ہے، اس کا راستہ روکیں گے۔ معاشی بہتری کے رجحان کو برقرار رکھنے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر اب 2 ماہ کی درآمدات کیلئے درکار رقم سے زیادہ ہیں، نئے قرض پروگرام سے مائیکرو اکنامک استحکام دیرپا ہوگا، ٹیکس نظام یا پاور سیکٹر جہاں بھی لیکجز ہیں دراصل یہ کرپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے