پاکستانی عوام کیساتھ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے بڑا فراڈ کیا ہے۔ سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ملکی تاریخ میں سب سے بڑا فراڈ پی ٹی آئی حکومت نے کیا ہے۔ جس کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی جو کام سب سے پہلے کیا وہ بلدیاتی نظام کا گلا گھونٹنا تھا۔ سابقہ حکمران پارٹیوں کا بھی یہی وتیرہ رہا۔ ہم چاہتے ہیں شفاف الیکشن کے ذریعے اور حکومتی مشینری کی مداخلت کے بغیر بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب ہو۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی گھر گھر ناچ رہی ہے، مگر حکمران اشرافیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ اس ملک میں موجود نظام سے کوئی خیر ممکن نہیں۔ سودی اور سرمایہ دارانہ نظام اور اس کے پیروکار مسائل کی اصل جڑ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے