تیل اور گیس

پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخیرے کی نشاندہی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخیرے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعلی سیکیورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سروے میں تقریباً 3 سال سے زائد کا عرصہ لگا۔ سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جبکہ تیل و گیس کے ذخائر کا اندازہ بھی لگا لیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کہ پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونا یقیناً بہت بڑی خبر ہے لیکن اس کے ہر مرحلے پر بہت اگر اور مگر بھی موجود ہیں، اگر دوست ملک کے ساتھ مل کر اتنے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں تو ہم ان شااللہ انہیں نکال بھی لیں گے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ان ذخائر کو سسٹم میں لانے کے لیے درکار عرصے سے متعلق کہا کہ یہ ذخائر کے رقبے کے سائز پر منحصر ہے، اگر ایک ہی دریافت ایسی جس کی پیداوار اور سائز دونوں زیادہ ہو تو پاکستان کی قسمت بدل سکتی ہے اور پاکستان کا تمام بیرونی قرضہ بھی اتر سکتا ہے۔ قوی امکان کے باوجود اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ جہاں ذخائر کا پتا چلا ہے وہاں سے وہ دریافت بھی ہوں گے لیکن اگر آپ کے پاس معیاری ڈیٹا ہو تو دریافت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے