حج

پاکستانی حاجیوں کی واپسی کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی واپسی کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کل سے 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بعد ازحج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل حج آپریشن کا آغاز 9 مئی کو ہوا جو 11 جون تک جاری رہا، حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔

سکھر اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی جدہ کا سفر کیا، 171 پروازوں میں سے 126 پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قبل ازحج آپریشن میں 45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے