آئی ایس پی آر

پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر کی جانب سے اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر کی جانب سے اعتراف کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق امن و سلامتی کے قیام کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ خط میں بھارتی جنرل آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔ بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر کرادار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کردار کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستانی بلیوہیلمٹ نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں مشکل کام کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی خواتین امن دستوں کا ان کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا، دو پاکستانی پیس کیپرز میجر ثانیہ صفدر اور میجر کومل مسعود کو صنفی وکالت کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یو این جنرل ہیڈکوارٹر کے انڈر سیکرٹری جنرل، ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے پیس کیپرز خواتین کو ایوارڈ سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان: افغان حکمران ہمارے اصل دشمنوں کی حمایت کر رہے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے دہشت گرد گروہ تحریک طالبان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے