پاک ایران ترکی

پاکستان، ایران اور ترکیہ ٹرین آپریشن کی بحالی میں اہم پیشرفت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان، ایران اور ترکیہ ٹرین آپریشن بحال کرنے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو رواں سال ستمبر میں ہوگا۔ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، جو کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحالی ہے۔ تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جارہی ہے۔ اس ٹرین آپریشن سے ریلوے کو مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ کنٹینرز ٹرین ترکی سے 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا سفر کرے گی۔ ٹرین ترکی سے 12 روز میں ایران پہنچا کرے گی، کنٹینرز کو ایران کی مال بردار بوگیوں سے پاکستانی ٹرین میں منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس کرے گا، پھر اس آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو مختلف شہروں کی جانب بھجوا دیا جائے گا۔

آئی ٹی آئی ریلوے سروس ابتدائی طور پر 2012 میں آخر میں 2020 میں اقتصادی تعاون تنظیم ممالک کے درمیان چلائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے