پانی کے تمام پروجیکٹ کے تکمیل کے لیے سندھ حکومت تمام فنڈز جاری کریگی، ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی کے تمام پروجیکٹ کے تکمیل کے لیے سندھ حکومت تمام فنڈز جاری کریگی۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولیں ترجیح میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سخت ہدایت کی کہ 65 ایم جی ڈی منصوبہ فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پی ڈی 65 ایم جی ڈی نے وزیر بلدیات سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کے تکمیل کے لئے سندھ حکومت نے روائیز پی۔سی ون میں 9146 ملین منظور کیے ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 65 ایم جی ڈی پروجیکٹ کے لیے 1150 ملین بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے