خورشید شاہ

پانی اور پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی وقت پر تکمیل نہایت ضروری ہے، خورشید شاہ

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پانی اور سستی پن بجلی کی اشد ضرورت ہے، پانی اور پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی وقت پر تکمیل نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا زیر تعمیر منصوبوں کی اہداف کے مطابق تکمیل یقینی بنائے، وزارت آبی وسائل زیر تعمیر منصوبوں کی مؤثر نگرانی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مہمند ڈیم اور تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مہمند ڈیم کالونی میں نئی تعمیر کی گئی جامع مسجد کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوان وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے دونوں منصوبوں پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کی 14سائٹس پر بیک وقت تعمیراتی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 2026ء میں مکمل ہوگی، 51  ارب روپے کے سالانہ فوائد حاصل ہوں گے جبکہ مہمند ڈیم میں 1.2ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 800میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے 2024 ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530میگاواٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے