پانچ دنوں میں بجلی کی پیداوار میں ڈھائی ہزار میگاواٹ صلاحیت بڑھی ہے، خرم دستگیر

خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کہ آمد بڑھ گئی جس کے بعد تربیلا سے بجلی کی پیداوار 3684 میگاواٹ ہو گئی ہے، پانچ دنوں میں ڈھائی ہزار میگاواٹ صلاحیت بڑھی ہے، رب عزت کی مہربانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس مالی سال میں پانچ ہزار میگاواٹ مزید سسٹم میں شامل کریں گے، یہ منصوبے عذاب عمرانی نیب گردی اور سی پیک دشمنی کا شکار ہوئے، افغانستان سے کوئلے کی درآمد کا معاہدہ نجی کمپنیوں کے درمیان ہوا ہے اور اس کی ادائیگی پاکستانی روپے میں ہو گی۔

واضح رہے کہ خرم دستگیر نے مزید کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کا کوئلے کی درآمد کا معاہدہ ہو گیا ہے، چائنہ حبکو نے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لئے کام شروع کر دیا ہے، افغان کوئلہ عالمی سطح والی قیمتوں سے سستا ہے۔ نیلم جہلم منصوبہ خرابی کے باعث بند ہے، پلانٹ بند ہونے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے اس میں کچھ حساس چیزیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے