اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پارٹی کے عہدے سے استعفی دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں انہیں اسپیس چاہیے، اگر ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے ہوگا جو کسی کے لیے مناسب نہیں ہے، جب نئی جنریشن آتی ہے تو پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔