عمران اسماعیل

پارٹی چھوڑنے کیلئے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، عمران اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔ یہ بات عمران اسماعیل نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دورانِ سماعت عمران اسماعیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے عمران اسماعیل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کر دیا اور آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے