پارٹی اختلافات کے باعث پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مستعفی

پی ٹی آئی

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں پی ٹی آئی کے درمیان اندرونی اختلافات میں شدت آرہی ہے۔ انہیں اختلافات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کریم بخش گبول نے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے کریم بخش گبول نے حلقے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ کریم بخش گبول نے اپوزیشن لیڈر کو اپنا استعفی پیش کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے موقف اپنایا ہے کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور حلقے کی عوام کو ہمیشہ نظر انداز کررہا ہے جس کی وجہ سے عوامی مسائل حل کرنے میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔ گورنر سندھ سمیت دیگر رہنماوں کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے لیکن کہیں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے