مریم نواز

پارلیمنٹ کو بالادستی اور خودمختاری کا حق دلا دیا۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ کو بالادستی اور خود مختاری کا حق دلا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فضل الرحمان سمیت تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ہم نے سیاست نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے، پارلیمنٹ کو بالادستی اور خود مختاری کا حق دلایا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ ترمیم حفاظتی دیوار ہے تاکہ کوئی آئین، پارلیمنٹ، حکومتوں اور اداروں کے وقار سے من مانی نہ کرے۔ 1973کے آئین کی خالق جماعتوں نے ایک بار پھر دستور پاکستان کو بہتر اور مضبوط بنانے کا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن سے مل کر ہونے والی ترمیم میں عوامی رائے بھی شامل ہے، جس سے عدلیہ کا وقار، ساکھ اور کردار بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے نتیجے میں صرف وہ جج آئیں گے، جو آئین اور عوام کے حقوق کے پاسدار ہوں گے، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور محمد نواز شریف کے سیاسی وژن کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا انسانی تاریخ کی تیز ترین تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے