اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
Short Link
Copied