پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشتگرد گرفتار

پارلیمنٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان کو سی ٹی ڈی نے فتح جنگ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، 900 گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ تحویل میں لیا گیا ہے۔ملزمان نے پولیس، حساس اداروں، سیاسی شخصیات اور پارلیمنٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے