پارلیمان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی عطاء تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل چوہدری چیف جسٹس پاکستان اور تحریک انصاف کے مابین پیغام رسانی کر رہے ہیں۔ قانون ابھی بنا نہیں اور سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ کسی ایک پارٹی کی سہولت کاری کی جا رہی ہے، بینچ کی تشکیل پسند نا پسند کی بنیاد پر کی گئی، سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہوگا کہ توہین پارلیمان کیا جائے، پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے۔ 8 رکنی بینچ 6 رکنی بینچ کی طرح تشکیل دیا گیا۔ بینچ کی تشکیل میں فل کورٹ کیوں نہیں بن سکتا۔ ہم 2 ہفتے سے فل کورٹ کی استدعا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے