اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے اسی عزم کو دہرانے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے سوات میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹانک میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ٹانک میں پولیو ورکرز پر حملہ کرکے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ پولیو سے محفوظ پاکستان کی منزل میں رکاوٹ بننے والے آخری دہشتگرد کو بھی اس کے انجام تک پہنچانا ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پولیو ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شہید اہلکار کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Short Link
Copied