ٹی ایل پی

ٹی ایل پی کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) ٹی ایل پی نے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد فیض آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا ختم کرانے کے حوالے سے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تحریک لبیک کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطین کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، اسرائیلی مصنوعات کو بلواسطہ یا بلاواسطہ روکا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیل، فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ٹی ایل پی فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے پر بیٹھی۔ حکومت فلسطینی عوام کی مدد کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، ایک ہزار ٹن خوراک اور دیگرسامان غزہ بھجوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی سے قبل امداد غزہ بھیجی جائے گی، غزہ پر حملہ کرکے اسرائیل دہشت گرد کے طور پر سامنےآیا، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے