شہباز شریف

ٹیکنالوجی پارک سے آئی ٹی برآمدات میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گا، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی پارک سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا، 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیرات میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیر کے لیے جنوبی کوریا کی حکومت کے شکر گزار ہیں، آئی ٹی پارک کی تعمیر کی 70 فیصد لاگت جنوبی کوریا کی حکومت دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، جنوبی کوریا کی حکومت آئی ٹی پارک کی تعمیر میں 7 کروڑ ڈالر خرچ کر رہی ہے، جنوبی کوریا نے انتہائی آسان شرائط پر یہ قرض دیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جولائی 2022ء میں ہماری گزشتہ مخلوط حکومت میں منصوبے کا کنٹریکٹ جنوبی کوریا کی کمپنی کو دیا گیا، منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، حکومت میں آتے ہی منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے پہلے جدید آئی ٹی پارک کا دورہ کر رہا ہوں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا، آئی ٹی پارک کی صلاحیت سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، منصوبے کے معیار سے مطمئن ہوں، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، انکیوبیشن سینٹر میں 15 اسٹارٹ اپس ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہو گا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا، لیول تھری کا ڈیٹا سینٹر بھی یہاں پر قائم ہوگا، آئی ٹی پارک میں کام کرنے والوں کے لیے تفریحی سہولتیں بھی میسر ہوں گی، تحقیق و ترقی کے لیے آئی ٹی لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے