شہباز شریف

ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والے نان فائلرز کو فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینےکی استعداد رکھنے والے نان فائلرز کو فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ایف بی آر اصلاحات پر اعلی سطح کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ 45 لاکھ افراد کی نشاندہی ہوگئی جو استعداد کے باوجود ٹیکس نیٹ میں نہیں۔ وزیراعظم کی ٹیکس دینےکی استعداد رکھنے والے نان فائلرز کو فوری ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والے نان فائلرز کو فوری ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ انھوں نے کسٹمز اپریزرز کا صوابدیدی اختیار فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے اپنے گواشورے جمع کروائے، جبکہ انڈر انوائسنگ اور جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈز کرنے والی 4 ہزار کمپنیوں کی نشاندہی کر کے ریفنڈز روکے جاچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا ٹیکس چوری میں ملوث اور ان کا ساتھ دینے والے افسران و اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے گی۔ پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکا ڈالنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے