کراچی (پاک صحافت) اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو کھا کر تباہ کردیا جبکہ پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت نے پورے پاکستان کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا ایک زرعی ملک کی زراعت کو ایک سلیکٹڈ نے تباہ کیا۔ اگر ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو پھر باہر سے کیوں منگوائی گئی، زراعت کی ترقی میں کوئی ترقی نہیں ہوئی بلکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جتنی زراعت تباہ ہوئی اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔
اسماعیل راہو کا مزید کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے مگر کسان دشمن نیازی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ہے، پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے کسان اور کاشتکار مقروض ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied