ٹرین حادثہ، آرمی چیف کی فوجی دستوں کو امدادی سرگرمیوں کیلئے خصوصی ہدایات

جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو ٹرین حادثے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے دستے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر ٹرین حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔ مزید دستوں کو سکرنڈ اور حیدرآباد سے طلب کر لیا گیا ہے۔

آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جو شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر کے قیمتی جانیں بچانے کی کوشش میں سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دیں گے۔

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے