مریم اورنگزیب

ٹریبونل کے فیصلے تک نوازشریف کی لندن میں قیام قانونی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے لندن میں قیام اور ان کے ویزا  میں توسیع سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ برطانوی ہوم آفس نے لکھا ہے کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں، ٹریبونل کے فیصلے تک نوازشریف کی لندن میں قیام قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویزے میں توسیع کی اپیل کو معمولی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ویزے سے متعلق کہنا ہے کہ برطانیہ میں نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی، ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے جب ثبوت کی بات آئی تو معافی مانگی، انہوں نے شہبازشریف کے خلاف ہرجانے کیس میں بھی معافی مانگی، نوازشریف کو علاج کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت نے بھیجا۔  کمزور حکومت سیاسی مخالفین کی صحت پر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے