ٹرمپ پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، صدرِ مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

صدرِ مملکت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور حملے میں انسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے