ٹانک (پاک صحافت) ٹانک میں ججز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ججز کے اسکواڈ میں شامل 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں مقامی عدالت کے 3 ججز موجود تھے، حملے میں تینوں ججز محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان روڈ پر بھگوال کے قریب جج کی گاڑی پر حملہ کیا۔ شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ، اور صمد شامل ہیں۔
Short Link
Copied