اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن، نااہلی اور تباہی کے بارے میں ایک بار ضرور سوچیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات کے متعلق ووٹرز کے لئے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اپنے ووٹ میں اظہار کرنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان اپنی منزل سے دور ہوگیا۔ پنجاب کو بد ترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، عوام کو مفت ادویات اور طلبہ کو وظائف سے محروم کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں سرکاری نوکریوں اور تبادلوں کی خرید و فروخت کھلے عام کی گئی۔ پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔
Short Link
Copied