لاہور (پاک صحافت) استحکامِ پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی سیاست شروع کی جائے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتشار اور ذاتیات کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بد تہذیبی اور گالم گلوچ کی سیاست نے اداروں اور امیدواروں کا تشخص تہس نہس کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی انتشار کی سیاست ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہے، مفاہمت کی سیاست ملک کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں، شراکت داری اور سیاستداری الیکشن کے بعد کا مرحلہ ہے۔
Short Link
Copied