اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف وقت آنے پر استعفے اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک ہمیں ہمارا جرم معلوم نہیں ہو سکا، چیئرمین نیب کو کل ہر بات کا حساب دینا ہوگا۔ این آر او نہ دینے کا کہنے والوں نے خود کو آین آر او دینے کیلئے نیب کا تیسرا آرڈیننس جاری کیا۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جبکہ چینی اور آٹے کے مسلسل اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ملکی نظام کو بدلنا چاہتی ہے، ہمیں زرداری صاحب کے مقابلہ کرنے کے بیان سے ڈر نہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کرکے ارکان کو بلایا گیا۔
Short Link
Copied