راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اور صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تنظیمی معاملات سے متعلق تبدیلی معمول کا کام ہے۔ پنجاب میں دوستوں کی مشاورت سے تنظیمی امور میں تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کمزوری کا تاثر دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ وفاق کو مضبوط رکھنے کی سیاست کرنے کی ضرورت ہے، ہم تجربہ کار اور نوجوان قیادت کا گلدستہ پیش کریں گے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل 100 دن میں مکمل کرکے خواتین کو سیاسی لحاظ سے مزید متحرک کریں گے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر عہدے دیں گے ، سیاست کا مقصد ایک دوسرے کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا۔ ملک کیلئے کچھ کرنا ہے تو کشیدگی اور محاذ آرائی ختم کرنا ہو گی، ملکی سیاست میں تناؤ ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے بیانات اچھے تھے، فیصل واوڈا کے ساتھ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی ہے۔ عوام کےسواکوئی طاقت نہیں ،ہم کسی اورطرف نہیں دیکھتے ،طلبہ یونینوں کو بحال ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ،وہ حکمران اتحاد میں پک کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے