اسماعیل راہو

وفاق کو سندھ کے ساتھ ظلم کاحساب دینا ہوگا، اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نےوفاق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی( ارسا) سندھ کے حصے کا پانی نہیں دے رہا ہے۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ میں شدید خشک سالی ہوچکی ہے، وفاق کو سندھ کے ساتھ اس ظلم کاحساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دشمنی پر سندھ کی زراعت تباہ ہو رہی ہے، کاشتکاروں کو نئی فصل لگانے کے لیے پانی نہیں مل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ کو 46 فیصد کم پانی دیا جارہا ہے، جبکہ پنجاب فقط 8 فیصد کم پانی لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہو کے مطابق لوئر سندھ کے تمام اضلاع شدید قحط سالی کا شکار ہیں، اس وقت سندھ کے تینوں بیراجوں کی حالت بہت ہی گمبھیر ہے۔ اُن کا کہنا تھاکہ اب تک سندھ میں کہیں بھی دھان کی فصل نہیں لگائی جاسکی ہے، صوبے میں باغات، سبزیوں، گنے اور کپاس کی فصل ختم ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے